میئر اسلام آباد نے استعفیٰ کیوں دیا ؟اندرونی خبر آگئی
06 اکتوبر 2020 (22:18) 2020-10-06

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،  چیف الیکشن کمشنر  پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔

 ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر نے پی ٹی آئی کی حکومت پر وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات  میں  بے جامداخلت کے الزامات عائد کئے، ذرائع کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد اور سی ڈی اے  انتظامیہ کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات چلے آرہے تھے۔

 مسلم لیگ (ن) کی  حکومت کی طرف سے  میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد کو دیے گئے شعبے موجودہ حکومت نے سی ڈی اے کو واپس کردیے اور عملاً میئر کا کردار ختم کردیا گیا جو کے   میئر کی جانب سے  استعفیٰ دیدنے کی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ   اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں  عہدے سے ہٹایا گیا تھادونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا،میئر کے خلاف نیب میں کرپشن کیسسز بھی چلے جن میں میئر بے گناہ ثابت ہوئے جبکہ  میئر اسلام آباد کے عہدے کی مدت ابھی 4 ماہ باقی ہیں۔


ای پیپر