در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے:آرمی چیف
06 اکتوبر 2020 (20:27) 2020-10-06

سکردو: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو گلگت کے دورہ پرپاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان سخت اور مشکل ترین موسموں میں آپریشنل تیار رہتے ہیں ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دشمن کو بہترین تیار ی سے اور موثر جواب ضرور دیا جائے گا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاسکردواورگلگت کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو کنٹرول لائن پرتعینات افسروں اورجوانوں کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی ،اس موقع پر   آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کے جذبے کو سراہا،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے ۔

 گلگت کے دورے کے دوران آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔ پارک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید ریسرچ کے لیے معاون ثابت ہو گا، علاقہ میں سائبر  انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا،پارک دفاعی کمیونیکیشن میں نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


ای پیپر