مسلم لیگ ن کا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ 
06 اکتوبر 2020 (19:10) 2020-10-06

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت لیگی رہنمائوں پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پرمسلم لیگ(ن) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت رہنما ئوں پر بغاوت کے مقدمہ کے بعد ن لیگ نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کا اجلاس بدھ کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس مسلم لیگ ن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے اور وہ شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اجلاس سے راجہ ظفر الحق مریم نواز شاہد خاقان عباسی احسن اقبال سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ڈسپلن پر عملدرآمد سمیت اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔


ای پیپر