بزرگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ،مراعات کا بل منظور 
06 اکتوبر 2020 (16:37) 2020-10-06

اسلام آباد :قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بزرگ شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا بل منظور کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیش کیے گئے نئے بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کو مراعات دی جائیں گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، دارالحکومت میں دارالشفقت کے نام سے اولڈ ایج ہوم بھی بنایا جائے گا۔

اولڈ ایج ہوم میں میڈیکل سہولتیں اور تفریح فراہم کی جائے گی، 60 سال سے زیادہ عمر کے شہری اولڈ ایج ہوم کے لیے درخواست دے سکیں گے،برزگ شہری میوزیم، پارکس میں مفت جا سکیں گے، حکومت مستحق بزرگوں کی مالی امداد کرے گی، بزرگ شہریوں کا علاج حکومت کرائے گی۔

بزرگ شہریوں کو ادوایات، میڈیکل آلات، لیبارٹریز ٹیسٹس، فزیشنز کی فیسوں پر20 فیصد رعایت ہوگی، تمام نجی اور سرکاری اداروں پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا،ائیر لائنز، ریلوے سرکاری ٹرانسپورٹ پر بھی بزرگ شہریوں کو 20 فیصد رعایت ہو گی، سینئر شہریوں کے لیے خصوصی فنڈ قائم ہو گا۔


ای پیپر