برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے گھر گھریلو جھگڑا ،والدہ کی ناک ٹوٹ گئی 
06 اکتوبر 2020 (16:22) 2020-10-06

لندن: برطانوی وزیر اعظم کے والد نے گھریلو جھگڑے میں اپنی اہلیہ کی ناک توڑ ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق   برطانوی صحافی ٹام بوور کی کتاب دی گیمبلر میں ایک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک بار شدید نوعیت کے گھریلو جھگڑے کے دوران بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے اپنی اہلیہ شارلوٹ پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ناک توڑ ڈالی تھی۔

اس خبر کی تصدیق کیلئے جب اسٹینلے کے رشتہ داروں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسا صرف ایک بار ہوا تھا ، یہ 1970کی دہائی کی بات ہے جب شارلوٹ نفسیاتی خبط کے مرض کا شکار تھیں۔ وہ جھگڑے کے دوران اسٹینلے کے اوپر گر پڑیں اور اسٹینلے کے رد عمل میں شارلوٹ کی ناک ٹوٹ گئی۔کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ اسٹینلے نے جو اس وقت 80 برس کے ہیں ، اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

البتہ بورس جانسن کو اپنے والد کے تشدد کے باعث اپنی والدہ کے انجام پر نہایت دکھ محسوس ہوا تھا۔


ای پیپر