فائل فوٹو

کرکٹ فینز کا احمد شہزاد، عمر اکمل کو او ایل ایکس پر بیچنے کا مشورہ
06 اکتوبر 2019 (10:58) 2019-10-06

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی بدترین شکست پر کرکٹ فینز نے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کر لیا، ٹیم میں کم بیک کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل سوشل میڈیا صارفین کا نشانہ بنے۔

کسی نے فہیم اور شاداب کو ریلو کٹا کہا ، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایکٹرز اور بوجھ جبکہ سرفراز کو کپتان کی بجائے صرف وکٹ کیپر ہی قرار دیا۔ ایک نے سرفراز کی شاٹ پر طنز کیا کہ کپتان کے چھکے نے لاہور سے کراچی تک سفر کیا۔

ایک صارف نے عمر اکمل کے زیادہ ڈکس کے ریکارڈ پر لکھا، یہ صرف آپ ہی بنا سکتے ہیں۔ کسی نے مکی آرتھر کی بات کو سچ کہا کہ عمر اور احمد بس ڈومیسٹک پلیئرز ہیں۔ ایک فین نے عمر ، احمد کیلئے لکھا اپنی غلطیوں کو مت دہرانا، ورنہ پچھتاؤ گے۔

ایک فین نے تو حد کر دی ، ڈرامے کی ایکٹر کو عمر اکمل اور احمد شہزاد سے بہتر بلے باز قرار دیا۔ اور مصباح کو اسے منتخب کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

دونوں لیجنڈ نے ثابت کیا کہ فٹنس کا پرفارمنس سے کوئی تعلق نہیں کسی نے دونوں کو او ایل ایکس پر بیچنے کا مشورہ بھی دیدیا۔


ای پیپر