photo by PCB Twitter

ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹرک ، محمد حسنین کم عمر والے پہلے بولر بن گئے
06 اکتوبر 2019 (09:52) 2019-10-06

لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹریک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے، نوجوان فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، محمد حسنین نے دوسرے ہی میچ میں ہیٹرک بنا ڈالی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی، 166 رنز کے تعاقب میں شاہین 101 رنز پر ڈھیر، احمد شہزاد اور عمر اکمل اپنا کم بیک یاد گار نہ بنا سکے، محمد حسنین کی ہیٹرک بھی ٹیم کے کام نہ آئی، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو کھیلا جائے گا۔


ای پیپر