حوالات کے اندر سے شہباز شریف کی اہم خبر سامنے آگئی
06 اکتوبر 2018 (22:08) 2018-10-06

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو نیب حوالات منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے حوالات میں دوپہر کے کھانے میں سادہ غذا کھائی۔

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد شہباز شریف کچھ دیر آرام کرنے کے لیے لیٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی تین رکنی ٹیم شہباز شریف کے پاس آئی اور کہا کہ آپ سے تفتیش کرنی ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت زیادہ مصروف رہے ، میں کچھ گھنٹے آرام کرنا چاہتا ہوں۔

10 دن آپ کے پاس ہی ہوں جو پوچھنا ہو پوچھ لینا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں بے حد کام کیا ، کسی وزیراعلیٰ نے اٹھارہ گھنٹے کام نہیں کیا جس پر نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم دوبارہ آنے کا کہہ کر واپس چلی گئی۔


ای پیپر