وزیر اطلاعات پنجاب کا ایک اور گرج دار بیان
06 اکتوبر 2018 (18:55) 2018-10-06

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، شہبازشریف نے کرپشن کی گاجریں رج کے کھائی ہیں تو انہیں پیٹ میں درد تو ہو گا۔

مقدمات شہباز شریف کے دور میں ہی شروع ہوئے تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنان قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ورنہ سختی سے نمٹیں گے۔ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ ان کے اپنے دور حکومت میں ہی بنا تھا تاہم حکومت ماڈل ٹاون کی طرح پولیس کو استعمال نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارہ ہے اور اس پر حکومت کا کوئی دباو نہیں ہے۔ ادارے صرف ہمیں بتاتے ہیں کہ کہاں پر کیا ہو رہا ہے جب کہ مسلم لیگ نون نیب کو اپنا کام کرنے دے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے کرپشن کی گاجریں رج کے کھائی ہیں تو انہیں پیٹ میں درد تو ہو گا۔ اس معاملے میں ہمارا کردار مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہے۔


ای پیپر