کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
06 اکتوبر 2018 (18:39) 2018-10-06

کراچی : شہر قائد میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


ای پیپر