تحریک انصاف کی بڑی اتحادی جماعت نے عمران خان کو مشکل میں ڈال دیا
06 اکتوبر 2018 (18:30) 2018-10-06

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی حما یت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، وہ بچی کے والدین سے اظہار یکجہتی کرنے گئے تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی این اے 243 کے ضمنی انتخابات کے حوالے گلشن اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان تحریک انصاف کی حکومت پر بھی خوب گرجے اور ساتھ ہی مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو سوچیںگے کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔

عامر خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو وعدے کیے وہ پورا کرنے میں ناکام ہے، گاڑیاں یا بھینسیں نیلام کرنے سے حکومتیں نہیں چلتی ، جبکہ وزیر اعظم کی ٹیم میں خود انتشار پایا جاتا ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے پی ٹی آئی کو وزیر اطلاعات کی تبدیلی کا بھی مشورہ دیا۔


ای پیپر