نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کس بات کے مسلمان ہیں؟چیف جسٹس
06 اکتوبر 2018 (17:44) 2018-10-06

لاہور:سپریم کورٹ نے بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک چوری ہونے کے معاملے میں ڈی جی اوقاف کو آج (اتوار) کوطلب کر لیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کس بات کے مسلمان ہیں ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک چوری ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ڈی جی اوقاف کو آج طلب کر لیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ہم نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے ؟ نعلین مبارک کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کس بات کے مسلمان ہیں ؟ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ 2002سے اب تک کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں ۔


ای پیپر