شہباز شریف کی گرفتاری پر اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی
06 اکتوبر 2018 (17:11) 2018-10-06

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے،ضمنی انتخابات سے قبل انہیں گرفتارکرنا انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ حکومت وقت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے۔

شہباز شریف کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،ضمنی انتخابات سے قبل انہیں گرفتارکرنا انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔


ای پیپر