فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہوگی
06 اکتوبر 2018 (15:59) 2018-10-06

دبئی: کرکٹ کا ایک اور سنسنی خیز ایونٹ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہوگی، دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیریز میں جادوئی اسپنرز اور کئی ٹاپ کلاس بیٹسمین ایکشن میں ہوں گے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا تیسرا جبکہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، مگر پاکستان کو کنڈیشنز کا ایڈوانٹج حاصل ہے۔

چار سال پہلے یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دی تھی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سولہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔

 

 

 


ای پیپر