شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا: مریم اورنگزیب
06 اکتوبر 2018 (14:06) 2018-10-06


لاہور:مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ایک سیاہ دن ہے، اس شخص کو گرفتار کیا گیا جو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا لیڈر ہے، شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا لیکن آشیانہ کیس میں گرفتارکیا گیا ،سب کو معلوم ہے کہ اس کیس میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی گئی ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نے اس شخص کو گرفتار کیا جس نے پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کی، شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی پہلی کڑی ہے ۔ یہ شہراور اس صوبے کے ساتھ زیادتی ہے جب کہ شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے، جتنے احسانات شہبازشریف کے پنجاب پر ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے، مسلم لیگ(ن)نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے ۔ گرفتاریوں سے انتشار پھیلے گا ، پنجاب کی ترقی شہباز شریف کا اصل جرم ہے ،8 ارب کا پروجیکٹ 80 ارب تک پہنچ گیا لیکن نیب عمران خان کو گرفتار نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب آزاد ہے تو وزیر اطلاعات کہتے ہیں ابھی ایک گرفتاری ہوئی ہے، میں پوچھتی ہوں آپ کس کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ گرفتاریوں سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب ایک ریفرنس دائر کرے جس میں جرم کے بارے میں اگر کوئی شواہد ملے تو تو اس کو پیش کریں اور پھر اس ریفرنس کا ٹرائل بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف ہمیں سیاسی شکست نہ دے سکے جب کہ موجودہ حکومت نیب کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لے رہی ہے،حکومت ایسے اقدامات کرے گی توکارکنوں کا ردعمل فطری ہے جب کہ اس طرح کارروائیاں اورسیاسی انتقام پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ہوئے ہیں، سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی موت ہوئی جو سب کے سامنے ہے۔پنجاب کی ترقی شہباز شر یف کا اصل جرم ہے۔


ای پیپر