رشی کپور کے بھائی نے کینسر کی افواہوں بارے اہم انکشاف کر دیا
06 اکتوبر 2018 (12:33) 2018-10-06

ممبئی :حال ہی میں اداکار رشی کپور کو کینسر کی بیماری لاحق ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں جسے ان کے بھائی رندھیر کپور نے رد کرکے افواہ قراردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار رشی کپور چند روز قبل علاج کی غرض سے امریکہ گئے تھے تاہم انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیاتھا لیکن اب میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ان افواہوں سے رشی کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔


ای پیپر