انتہا پسندی کیخلاف امریکہ نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا
06 اکتوبر 2018 (09:55) 2018-10-06

واشنگٹن: امریکہ نے انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی نئی حکمت عملی کا اعلان کیاہے۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ نئی پالیسی میں انتہاپسندی کے مراکز اور ذرائع کی چھان بین اور انہیں مالی وسائل کی فراہمی منقطع کرنے کے اقدامات پر زوردیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی حکمت عملی ٹرمپ انتظامیہ کے اس منصوبے کاحصہ ہے جس کامقصد فوجی طاقت کے استعمال، خفیہ کارروائیوں،اتحادی اورشراکت دارملکوں کے ساتھ تعاون اورمالیاتی واقتصادی پابندیوں کے ذریعے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیرنے کہاکہ نئی حکمت عملی میں انسانی حقوق کے احترام، اچھے نظم ونسق کے فروغ اورقانون کی حکمرانی کے اصولوں پربھی زوردیاگیاہے۔


ای پیپر