US Election,Trump,Joe Biden,US Court
06 نومبر 2020 (20:41) 2020-11-06

نیویارک :ٹرمپ کو الیکشن 2020 میں ایک کے بعد ایک بڑا عدالتی جھٹکا مل رہا ہے ،ٹرمپ جس عدالت سے رابطہ کر رہے ہیں وہیں سے انہیں منہ کی کھانا پڑ  رہی ہے ،تازہ ترین اطلا عات کے مطابق ایر یزونا میں جوبائیڈن اور پنسلوانیا میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہو چکی  ہے ،نیواڈا میں بائیڈن اور نارتھ کیرولینا میں ٹرمپ آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی برتری مزید مستحکم ہوگئی،جارجیااور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بائیڈن ٹرمپ سے آگے نکل گئے،بائیڈن کو جارجیا میں 1 ہزار سے زائد اور پنسلوینیا میں6 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔

دوسری طرف ٹرمپ کی مشی گن ، پنسلوینیا اور جارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے سے متعلق درخواستیں رد کر دی گئیں۔ ٹرمپ کے انتخابی دفتر نے نیواڈا میں بھی مقدمہ دائر کر دیا ،امریکی عدالتوں نے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایک نہ سنی ،مشی گن کی عدالت نے ریاست میں ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی ،پنسلوینیا کے وفاقی جج نے گنتی روکنے کے لیے ٹرمپ مہم کی درخواست کو رد کر دیا،جبکہ جارجیا کی عدالت نے بھی ٹرمپ کے انتخابی دفتر کی جانب سے 53 بیلیٹس کو کالعدم قراردینے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے اس وقت بائیڈن اور ٹرمپ کے حامیوںکی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ای پیپر