Smart Lock Down, Shocking Result in Pakistan
06 نومبر 2020 (17:25) 2020-11-06

لاہور :لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی وبا کے کیسز دوبارہ بڑھنے لگے ،سردیاں آتے ہی عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں ایک دفعہ پھر عالمی وبا نے اپنے پنجے گاڑھنے شروع کر دئیے ہیں ،فیصل آباد کی جی سی یورنیورسٹی کے دو ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ،خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کے 55 ملازمین میں بھی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ،اسلام آبا دمیں دو سکول سیل کر دئیے گئے ،اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ میر پورماتھیلو کے بوائز سکول میں بھی پانچ طلبا اسی بیماری میں مبتلا پائے گئے ،بعدا زاں جب ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ پازیٹو تھا ۔

پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر میں تیزی آگئی ،مہلک وائرس مزید 30زندگیاں نگل گیا،اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،شہر اقتدار میں دو تعلمی ادارے سیل کر دئیے گئے ،12 کسیز رپورٹ ہونے پر اسلامک یونیورسٹی کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی میں درجہ چہارم کے دو ملازمین میں وائرس کی تصدیق نے جی سی یونیورسٹی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ،محکمہ صحت نے صورتحال بگڑتے ہی کالجز اور یونیورسٹیوں کے دوروں کا فیصلہ کر لیا جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کے کیسز کا تناسب 1.34 تک پہنچ گیا ہے ،کیسز میںاضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پشاور نے سا ت علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کردیا ،جن میں ڈیفنس آفیسر کالونی ،گلبہار نمبر 2 ،حیات آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میرپورماتھیلو کےپانچ طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے مطابق متاثرہ اسکول کے مزید بچوں کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اس دفعہ سکولز ،کالجز کو بند نہیں کیا جائیگا ۔


ای پیپر