Sheikh Rasheed,PTI,Shahbaz Sharif,Nawaz Sharif
06 نومبر 2020 (15:51) 2020-11-06

لاہور :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کبھی ایک پلیٹ فار م پر اکھٹے نہیں ہو سکتے ،بلاول بھٹو عقل مندی کی بات کر رہے ہیں،بلاول بھٹو نے نواز شریف سے متعلق حق سچ کی بات کی ہے ، پیپلز پارٹی بہتر کھیل رہی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا بلاو ل بھٹو کے انٹرویو میں نواز شریف سے متعلق دئیے گئے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے حق اور سچ کی بات کی ہے ،نوازشریف نے ملک دشمن بیانیہ دے کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے،مسلم لیگ (ن) کسی اور طرف جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو نےذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت بہترہو تی جا رہی ہے ،ڈالر کی قیمت بھی مستحکم ہو رہی ہے ،اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید کرنا ہوتا ہے ،شیخ رشید نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اب شہباز شریف کی کشتیاں بھی جلا رہے ہیں ،جبکہ شہباز شریف اس سے قبل اچھا کھیل رہے تھے ،پی ڈی ایم اتحاد سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کبھی ایک نہیں ہو سکتیں ۔


ای پیپر