Chaudhry Shujaat,PMLQ,Ch Pervaiz Elahi,Monas Elahi
06 نومبر 2020 (16:33) 2020-11-06

لاہور :چوہدری شجاعت حسین کی اچانک طبعیت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،مسلم لیگ ق کے سربراہ بزرگ سیاستدان کو سینے میں انفیکشن کی شکایت اور سانس لینے میں دشواری پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

رہنما مسلم لیگ ق مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الحمدللہ چوہدری شجاعت  خطرے میں نہیں ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں،مونس الہٰی نے اس موقع پر تمام اہل وطن، پارٹی کارکن اور دوست احباب کا ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ اد ا کیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلی فون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیر یت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

اس وقت چوہدری شجاعت حسین کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اس وقت شدید علیل ہیں ،ان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا ،جبکہ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کو نمونیا کی شکایت ہے ،اہلخانہ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو گزشتہ تین روز سے سانس لینے میں دشواری تھی ۔


ای پیپر