Cafe,Saudi Women Cafe,Yemen Cafe for Women
06 نومبر 2020 (18:27) 2020-11-06

یمن :یمن میں خواتین کیلئے پہلی دفعہ خواتین کا کیفے کھول دیا گیا ،یہ  کیفے صرف خواتین کیلئے ہے جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہے ،یمن کے شہر 'ماریب 'کی رہائشی 'ام  فیراس 'نے اپنا یہ ذاتی کیفے کھولا ہے، جس کے ذریعے وہ خواتین کی زیرِ قیادت کاروبار کے بارے میں لوگوں کا رویہ اور ان کی سوچ بدلنا چاہتی ہیں۔

 اس کیفے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر کام صرف خواتین ہی انجام دیتی ہیں اور صرف خواتین کو ہی کیفے میں داخلے کی اجازت ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب میں کتوں کیلئے بھی کیفے کھولا گیا تھا،جہاں کتوں اور بلیوں سمیت دیگرجانوروں کو پبلک مقامات پر لانے کی اجازت نہ تھی اب وہاں کتوں کیلئے باقاعدہ کیفے کا اہتمام کر دیا گیا ہے ۔


ای پیپر