Joe Biden,Presidential Protocol,US Election 2020
06 نومبر 2020 (21:15) 2020-11-06

نیویارک :امریکی الیکشن 2020 اس وقت انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،جہاں جوبائیڈن کی جیت یقینی نظر آ رہی ہے ،نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی فیڈرل ایوی ایشن انڈمنسٹریشن نے جوبائیڈن کی رہائش گاہ کے علاقے کو نو فلائی زون ایریا قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کو صدارتی پروٹوکول ملنا شروع ہو گیا ،بائیڈن کی رہائش گاہ کے اوپر سے تمام پروازوں کے گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز کی طرف سے ممکنہ صدر کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ،جس کیلئے بائیڈن کی رہائش گاہ والے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیدیا گیا ہے ۔

امریکی سکیورٹی ایجنسیز کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر عائد کی گئی ہے ،جوبائیڈن کی متوقع جیت کے پیش نظر امریکی اداروں نے بائیڈن کی سکیورٹی بڑھانے کا منصوبہ قبل از وقت ہی بنا لیا ہے ۔


ای پیپر