epidemic,NCOC,wear mask,stay home,100 fine
06 نومبر 2020 (23:45) 2020-11-06

اسلام آباد : دنیا بھر میں عالمی وبا کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز پر پاکستان میں بھی بڑا اقدام اٹھا لیا گیا۔ این سی او سی نے شادی کی تقریبا ت پر پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھروں میں بیٹھ کر کام کرے اور گھر سے نکلتے ہوئے ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو 100 روپے جرمانہ کیا  جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی وبا کے ایس او پیز کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر د ی گئی ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ڈور شادیوں پر 20 نومبر سے پابندی کا اطلاع ہو گا جو 31 جنوری 2021 تک جاری رکھی جائیگی ۔ اس دوران صرف آئوٹ شادیاں اور دیگر تقریبات ہو سکیں اور ان میں شامل ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد  ایک ہزار ہو سکتی ہے۔اسی طرح شادی کی تقریبات میں عالمی وبا سے بچائو کی پابندیوں پر عمل لازمی ہو گا۔

جو شہر سٹیج ٹو میں شامل کئے گئے ہیں وہاں پر عالمی وبا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ان شہروں میں اسلام آباد ٗ کراچی ٗ راولپنڈی ٗ لاہور اور ملتان شامل ہیں جبکہ سٹیج وہ شہر ہیں جہاں پر ابھی عالمی وبا کا پھیلائو تیز ہو رہا ہے ان میں ایبٹ آباد ٗ گوجرانوالہ ٗ گجرات ٗ فیصل آباد ٗ بہالپور ٗ مظفر آباد ٗ میر پور اور پشاور شامل ہیں۔وہ شہر جو سٹیج ٹو میں شامل ہیں وہاں پر ماسک نہ پہننے پر 100 روپے  جرمانہ کیا  جائے۔


ای پیپر