New Nealand PM,Jacinda Ardern
06 نومبر 2020 (22:38) 2020-11-06

آکلینڈ:جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مدت کیلئے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے،جیسنڈا آرڈرن  اور ان کے وزرا نےویلنگٹن میں ایک تقریب کے دوران اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے پاس اصلاحات کا واضح مینڈیٹ ہے تاہم ان کی ترجیحات عالمی وبا کی روک تھام اور معیشت کی تعمیر نو ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے انتخابات میں 50 فیصد ووٹ حاصل کیے اور  ان کی پارٹی نے 120 نشستوں کے ایوان میں 65 نشستیں حاصل کیں۔

واضح رہےچالیس سالہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  عالمی وبا اور نیوزی لینڈ میں مسجد پر فائرنگ جیسے واقعات سے انتہائی دلیری کیساتھ لڑیں ان کی اس بہادری اور کوششوں پر پوری دنیا میں ان کو خوب پزیرائی ملی ، یہ ہی وجہ ہے جو وہ نیوزی لینڈ کی دوسری مدت کیلئے بھی وزیر اعظم منتخب ہو چکی ہیں ۔


ای پیپر