Joe Biden,Twitter,US election,trump
06 نومبر 2020 (20:04) 2020-11-06

امریکہ کے ممکنہ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ لوگوں کی آواز بند نہیں کی جا سکتی ٗ ان کو ستایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بہت متحرک ہیں اور خوشی کی خبریں لوگوں سے شیئر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک بار پھر یہ اعلان کیا ہے کہ امریکی الیکشن کا ہر ووٹ گنا جانا چاہیے۔  انہوں نے ایک دوسری ٹویٹ میں کہا کہ ہم سے جمہوریت کوئی بھی نہیں چھین سکتا ٗ اب اور کبھی بھی نہیں۔ امریکہ نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں ٗ بہت دور آ چکا ہے اور ایسا کرنے کیلئے امریکی عوام نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن نے اپنی ٹویٹ میں بالواسطہ طور پر ٹرمپ کی ٹویٹ اور پریس کانفرنس کا جواب دیا ہے جہاں پر امریکی صدر ٹرمپ نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور انہوں نے امریکی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔


ای پیپر