Rahat Fateh Ali,Nasha,fan love,million views
06 نومبر 2020 (18:53) 2020-11-06

کراچی:پاکستان کے ممتار گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’’نشہ‘‘ نے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ان کے گانے ’’نشہ‘‘ کو چند گھنٹوں میں یوٹیوب پر لاکھوں بار  دیکھا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استادراحت فتح علی خان نے 5 نومبر اپنا نیا گانا ’نشہ‘ جاری کیا، جسے اب تک ان کے یوٹیوب چینل پراب تک تین لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔گانےکی شاعری جاوید احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات جوسن سندیپ نے دی ہیں۔’گانے کی ویڈیو میں نوجوان لڑکی اور لڑکوں کو ایک دوسرے کے حسن و محبت میں کھویا ہوا دکھایا گیا ہے اور انہیں اپنے علاوہ کسی دوسری چیز کی خبر نہیں۔گانے کی میوزک کیساتھ اس کے مبوزک ویڈیو کو بھی بہت سراہا  جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند دن قبل ہی یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہونے کا ریکارڈ قائم تھا  اور وہ یو ٹیوب پر پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گلوکار بن چکے ہیں۔ راحت فتح علی خان نے رواں برس کورونا کی وبا کے باوجود نہ صرف گانے جاری کیے بلکہ انہوں نے دعائیہ کلام بھی جاری کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔


ای پیپر