muhammad zubair,imran khan,bilawal bhutto
06 نومبر 2020 (17:42) 2020-11-06

مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سلیکٹڈ سب سے پہلے بلاول بھٹو نے کہا تھا۔ گزشتہ حکومت ہماری تھی اور ہم کٹہرے میں نہیں کھڑے کہ ثبوت دیں۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ میاں نواز شریف سے بلاول بھٹو نے ثبوت مانگے ٗ ہم اسے ان کی ذاتی رائے کہہ سکتے ہیں۔ لیکن اگر حقائق کو  دیکھا تو گزشتہ حکومت یعنی  2013 سے 2018  تک مسلم لیگ(ن) نے حکومت کی ہے ٗ پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں تھی ۔ عدالت میں نہیں کھڑے کہ ثبوت پیش کئے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سب سے پہلے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر عمران خان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کہا تھا۔اگر انہوں نے سچ کہا تھا تو بلاول یہ بھی بتائیں کہ انہیں کس نے سلیکٹ کیا تھا۔ کہانیوں کی بنیاد پر ہم بات نہیں کرتے۔ پیپلز پارٹی ایک الگ جماعت ہے اور ان کا اپنا موقف ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم اس سویلین بالا دستی کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ 


ای پیپر