jemima,imran khan,Donald trump,making fun,white house
06 نومبر 2020 (17:11) 2020-11-06

لندن:وزیر اعظم عمران خان کا سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ امریکی صدر ٹرمپ کے ہارنے پر بہت اچھے موڈ میں ہیں اور مسلسل سوشل میڈیا پر ٹرمپ کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ٹرمپ کا مذاق اڑا رہا ہے کہ وہ وائٹ ہائوس سے جانے سے پہلے زمین پر لیٹ کر کہیں گے کہ میں نے نہیں جانا ۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ ان دنوں بڑے اچھے موڈ میں ٹرمپ کے جانے کی خوشیاں منا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کامیڈین ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے اور وائٹ ہائوس کی زمین پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’’میں نہیں جائوں گا ‘‘۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ  جمائمہ نے ٹرمپ کا مذاق بنایا اور یہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر کر دی۔ 

یاد رہے کہ جمائما ٹرمپ کی مسلسل ناقد رہی ہیں اور ان کے دور حکومت میں مسلسل ان پر تنقید کرتی رہی ہیں اور ان کیلئے یہ خوشی کا مقام ہے الیکشن کے رزلٹ اب تک ٹرمپ کیخلاف آئے ہیں اور واضح طور پر ٹرمپ الیکشن ہا ر رہے ہیں۔ 


ای پیپر