Donald Trump,accused,Democrats,rigging,american election,joe Biden
06 نومبر 2020 (16:57) 2020-11-06

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر انتخابات چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے  پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں جسے اعلی عدالت میں پیش کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی اور مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے۔ مجھے پنسلوینیا میں7 لاکھ زیادہ ووٹ ملے لیکن میرے ووٹ کم کرکے 90 ہزار کی برتری ظاہر کی گئی۔ ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تو میں جیت جاتا، ڈیموکریٹس نے غیر قانونی ووٹوں کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، مداخلت کے باوجود میں فلوریڈا، آئیوا، انڈیانا اور اوہائیو کی اہم ریاستوں میں جیتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں جسے اعلی عدالت میں پیش کریں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر قانونی چارہ جوئی ہو گی، ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں، ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تومیں جیت جاتا۔ الیکشن میں ملی بھگت سیدھاندلی کی گئی، مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے، ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔

مزید برآں امریکی صدر نے امریکی صدر نے 3 امریکی ریاستوں مشی گن، پنسیلوینیا اور جارجیا کے بعد چوتھی ریاست نیواڈا میں بھی کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی ریاست جارجیا اور مشی گن میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے الزامات رد کر دیئے ہیں۔


ای پیپر