samina khattak,killed by her son,local actress,lahore,punjab
06 نومبر 2020 (14:48) 2020-11-06

لاہور: مقامی اداکارہ ثمینہ خٹک کو بیٹے نے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی ہنجروال کے علاقے میں  اکیلی رہتی تھیں جنہیں  بیٹے احمد شہروز نے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں شوہروں سے  طلاق لے لی تھی۔پولیس کیمطابق ملزم احمد شہروز کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کسی سٹیج اداکارہ کو قتل کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اداکارہ کی جان لی تھی۔

فرینڈز تھیٹر میں روپ چوہدری کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا تھا ۔

پولیس حکام نے  بتایا کہ تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔ چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا  عمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ثنا عمر کا تعلق سوات میں  مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے تھا۔ 


ای پیپر