nisha rao,transgender lawyer,fight,victims,case for free
06 نومبر 2020 (14:29) 2020-11-06

اسلام آباد:پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل نشا رائو نے زیادتی کا نشانہ بننے والے افراد کا  کیس مفت لڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نشا رائو نے کہاکہ  وہ تمام ایسی خواتین کے  کیس مفت لڑنا چاہیں گی  جو   زیادتی کاشکار ہوئیں ہیں ۔ 

ان کا مزید کہان تھا کہ ہمیشہ خواتین کے حق میں  آواز اٹھائی ہے  اور مستقبل میں بھی متاثرہ خواتین کے لئے کچھ اچھا کرنیکا ارادہ رکھتی ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل نشا راؤ جنہوں نے سڑکوں پر بھیک مانگ کر اپنی وکالت کی تعلیم مکمل کی، اب تک وہ 50سے زائد مقدمات کی پیروی کرچکی ہیں۔

نشا راؤ نے اپنی کہانی سُناتے ہوئے کہا کہ میں دن میں کلفٹن کی سڑکوں پر بھیک مانگتی تھی اور رات میں وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے کلاسز لینے جایا کرتی تھیں۔ میں دس سال کراچی کی سڑکوں اور سگنلز  پر بھیک مانگنے کے بعد آج اس مقام پر پہنچی ہوں۔


ای پیپر