firdous ashiq awan,bilawal bhutto,nawaz sharif,alienated,lightly
06 نومبر 2020 (14:20) 2020-11-06

لاہور:معاون خصوصی اطلاعات برائے وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ   بلاول نےہلکےپھلکےانداز میں نوازشریف  سےخود کوالگ کرلیاہے، نوازشریف نےہمیشہ دوسروں کےکندھوں کااستعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ   نوازشریف کابیانیہ پیپلزپارٹی بھانپ چکی ہے، پینترابدلنامیاں صاحب کاروایتی ہتھکنڈا ہے، نوازشریف ہمیشہ سےپینترا بدلتے آئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ   نوازشریف کہتے کچھ اورکرتےکچھ ہیںِ،بے نظیر بھٹو اورآصف زرداری   نوازشریف کےوتیرےسےہمیشہ آگاہ تھے، یہ بلاول بھٹوکیلئےنئی بات ہے،پیپلزپارٹی نوازشریف کےبیانیےکاحصہ نہیں بننا چاہتی ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ   نوازشریف نےاپنے حلف سےغداری کی ہے، بلاول بھٹو کویہ ثبوت پہلے مانگنے چاہئیں تھے، نوازشریف نےاپنےحلف کی پاسداری نہیں کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹوکی معصومیت ہے نوازشریف سےثبوت مانگ رہے ہیں، نوازشریف نقصان پہنچاچکے، بلاول کوفوری ان کےگٹھ جوڑسےخودکوعلیحدہ چاہیے، بلاول کابیان پی ڈی ایم کےتابوت میں آخری کیل ہے جبکہ فرزند زرداری نےخودکون لیگ کےبیانیےسےالگ کرلیا۔


ای پیپر