sindh highcourt,cannabis,smoke permission,citizens,permission
06 نومبر 2020 (13:05) 2020-11-06

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی تاریخ کا انوکھا کیس،شہری چرس پینے کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام اصغر سائیں نامی شہری درخواست لیکر سندھ ہائیکورٹ  پہنچ گیا اور عدالت سے استدعا کی کہ دس گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے، چرس شریف لوگ پیتے ہیں،جنہیں پولیس تنگ کرتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جج نے درخواستگزار غلام اصغر سائیں پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ سب لوگ چرس پینا شروع کردیں،یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں،بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ لگایا جائے۔

جسٹس محمد مظہر علی نے ریمارکس دیے کہ ایسا ریونیو نہیں چاہئے،آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں جبکہ عدالت نے 10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کی اجازت کی درخواست کو مسترد کردیا۔


ای پیپر