jahangir tareen,sugar mills,pti,sugarcane crushing,sindh
06 نومبر 2020 (12:30) 2020-11-06

لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپس آتے ہی  کہا ہے کہ سندھ سمیت تمام  ملز 10 تاریخ سے گنے کی کرشنگ کا آغاز کریں گی جبکہ انہوں نے  چینی کی قلت ختم کرنے کیلئے حکومت سے تعاون کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے  کیلئے حکومت کی مدد کریں گے  جبکہ جے ڈی ڈبلیو جی او پی بی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کا حصہ نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین سات ماہ برطانیہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز پاکستان واپس آئے ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اپنے صاحبزادے علی ترین کےساتھ پاکستان پہنچے جبکہ انہوں نےپاکستان واپسی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مخالفین سن لیں، تمام الزامات کو غلط ثابت کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما  7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن  پہنچے تھے، جہاں وہ  ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم  تھے ، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک   تھے ۔


ای پیپر