imran khan,prime minister,hassan abdal,railway station,inauguration,sikh community
06 نومبر 2020 (12:09) 2020-11-06

حسن ابدال :وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال میں ریلوے سٹیشن کا افتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے حسن ابدال کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے حسن ابدال ریلوے سٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کی  ٹرین کا  معائنہ کیا ، بوگیوں  میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

حسن ابدال ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کرکے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے، ریلوے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کو بہتر سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

 ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن منصوبہ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے، شیخ رشید، مراد سعید،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ریلوے عام آدمی کے سفر کا ذریعہ ہے،شیخ رشید کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیز ریلوے سسٹم رکھتا ہے،بڑی دیر کے بعد معیشت آگے بڑھ رہی ہے،چاہتے ہیں سکھ برادری کی مدد کریں،ریلوے سٹیشن سے سکھ برادری کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ٹرین سستے اور آرام دہ سفر کا ذریعہ ہے،ایم ایل ون سے پاکستان میں پہلی بارریلوے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے  اور ریلوے  اہمیت اس لیےرکھتی ہے کہ یہ عام اور غریب آدمی کی سواری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا  تھا کہ بد قسمتی سے ہم نے انگریز کے دیے گئے ریلوے  نظام کو ترقی نہیں دی ،خواہش ہے پاکستان ایسا ملک بنے جسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں جبکہ ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر7 گھنٹے ہوجائےگا اور معاشی ترقی میں ریلوے اہم کردار ادا کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا  کہ ہماری کوشش تھی کہ سکھ برادری کے لیے آسانیاں پیدا ہو ں،نئے پاکستان میں سب مذہب کے لوگ برابر ہیں اور ایم ایل ون خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہوگا۔

شیخ رشید کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مین لائن ون منصوبہ ریلوے کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے،ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن میں مقامی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور ریلوے مزدوروں کے ٹیکنیکل الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن منصوبہ بھی رواں ماہ مکمل ہو جائے گا جبکہ  صنعتوں کیلیے بجلی نرخوں میں رعایت حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔


ای پیپر