army chief,bajwa,condolence,hockey olympian,abdul rashid jr. passes away
06 نومبر 2020 (11:37) 2020-11-06

راولپنڈی:گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے ہاکی اولمپئن عبدالرشید جونیئر نے جہاں ہاکی کی دنیا کو افسردہ کردیا وہیں پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی غمزدہ ہوگئے اور انہوں نے ہاکی لیجنڈ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے ٹوئٹ میں کہا کہ عبدالرشید جونیئر کے جانے سے پاکستان ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گیا۔

سربراہ پاک فوجی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ عبدالرشید کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر کا شمار دنیائے ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔ مرحوم گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کا انتقال گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہوا تھا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انھیں بنوں میں سپرد خاک کیا گیا۔


ای پیپر