trump,dog,mayor,united states,election,presidential
06 نومبر 2020 (10:58) 2020-11-06

کینٹکی:ایک امریکی ریاست میں کینٹکی کے چھوٹے سے قصبے میں دریائے اوہائیو کنارے مقیم ریبٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی نامی کمیونٹی نے میئر شپ الیکشن میں ووٹنگ نتائج کے بعد فرانسیسی کتے ولبر کو میئر منتخب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیونٹی کے مکینوں کی جانب سے ایک امریکی ڈالر فنڈکے ساتھ ووٹ کاسٹ کیے گئے جس کے نتائج میں ولبر بیسٹ نامی فرانسیسی بل ڈوگ کامیاب قرار پایا جس نے 13 ہزار 143 ووٹ لیے۔

نومنتخب میئر کا اعلان ہسٹوریکل سوسائٹی کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔اس ریاست میں1990 سے  ہر 4 سال کے لیے کتا ہی مئیر منتخب ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ جوبائیڈن کو ٹرمپ کے خلاف الیکشن جیتنے کے لئے صرف 6الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے اعلان پر عمل کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم نے مشی گن اور پنسلوانیا میں بھی ووٹوں کی گنتی روکنے کے لئے قانونی مقدمات دائر اور وسکونسن میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔انتخابی  مہم کے ڈپٹی منیجر جسٹن کلارک نے ایک بیان میں کہا کہ  صدر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی جارجیا نے آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے جس میں صرف قانونی اور جائز ووٹوں کی گنتی ہوتی ہے۔

مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ری پبلکن کے ایک انتخابی  مبصر نے جارجیا کی چھاتھم کانٹی میں غیر حاضر تاخیر سے ڈالے گئے 53ووٹوں کا مشاہدہ کیا اس میں ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ووٹوں کے الیکشن ڈے پر شام سات بجے تک  لازمی وصول ہونے کے ریاست کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے۔


ای پیپر