yasir hussain,ghost,revealed,actor,pakistani
06 نومبر 2020 (10:52) 2020-11-06

لاہور :آئے دن اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بھوت کے ساتھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کہا کہ جب وہ دو کمروں والے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے توان کے ساتھ ایک بھوت رہتا تھا جسے انہوں نے کئی بار صبح سویرے لائونج میں فجر کی نماز ادا کرتے دیکھا۔

 انہوں نے کہا کہ اس بھوت نے انہیں تنگ کیا نہ کوئی نقصان پہنچایا اور جب ان کے دوست ان کے گھر آتے تھے تو وہ کچن میں چلا جاتا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہیں کبھی بھی اس سے ڈر محسوس نہیں ہوا۔ یاسر حسین فلم ’’ہاف فرائی‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ یاسر حسین سکرین رائٹر،ڈرامہ رائٹر اور اپنے کامیڈی رولز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں،وہ 22 اپریل1984 میں پشاور میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی شادی اداکارہ اقرا عزیز سے ہوئی۔

یاسر حسین کو معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطٖغرل غازی پر تنقید کرنے  کی وجہ سے بھی کافی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


ای پیپر