ایک دو روز میں دھرنا ختم ہونے کا اشارہ مل گیا
06 نومبر 2019 (18:55) 2019-11-06

اسلام آباد :آزادی مار چ کو ختم کرانے کی حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں ،اس سلسلے میں چوہدری برادران نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک سے زائد مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتیں کیں ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات میں اس بات کا اشارہ دیدیا کہ آزادی مارچ کو جمعہ تک ختم کر دیا جائیگا ،اس سلسلے میں مولانا کی شرائط میں معاہدہ کا مضبوط ضامن بھی مانگاگیا ہے ۔

جے یو آئی ایف کے رہنما سے ملاقات کے بعد ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سب نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں ،وقت لگے گا لیکن مثبت نتیجہ نکل آئے گا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے دھرنا ’کچھ دو اور کچھ لو‘ کی بنیادوں پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،انہوں نے مزید بتایا کہ دھرنے کو ایک سے دو روز میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم ابھی جے یو آئی ایف کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔


ای پیپر