سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
کیپشن:   فائل فوٹو
06 نومبر 2019 (15:31) 2019-11-06

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ہسپتال سے باہر آئے اور خود ایمبولینس میں بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز شریف کا بڑا سامان سروسز ہسپتال سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کو علاج کیلئے سرکاری ڈاکٹرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن سرکاری ہسپتال کے ماہرین اپنے طور پر ڈاکٹرز کو رائے نہیں دے سکتے، شریف سٹی کے ڈاکٹرز چاہیں تو حکومت کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس گزشتہ رات ہی سروسز ہسپتال پہنچ گئی تھی جس کے بعد نواز شریف کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے رات سروسز میں ہی گزاری اور رات بھر شریف سٹی کا عملہ بھی سروسز ہسپتال میں ہی رہا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اپنے گھر جاتی امرا میں علاج کروائیں گے۔


ای پیپر