دھرنا شرکا کو بارش کے باعث سردی کا سامنا
06 نومبر 2019 (12:44) 2019-11-06

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث سردی پڑگئی جس کے نتیجے میں دھرنا شرکا کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ موسم کی شدت یا دیگر عوامل کی وجہ سے اب تک 2 کارکنان جاں بحق ہو چکے ہی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کا دھرنا 7 ویں روز میں داخل ہوگیا اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔

بارش کے بعد جلسہ گاہ میں ہر طرف کیچڑ ہوگئی جس نے آزادی مارچ کے مظاہرین کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ ادھر شہر کے تمام اہم علاقوں میں شاہرائوں پر کنٹینر رکھ کر سنگل لائن کردی گئی تاہم کسی بھی کنٹینر پر ریفلیکٹرز نہیں لگائے گئے جس سے حادثات کا خدشہ ہے۔


ای پیپر