فائل فوٹو

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، دھرنے کی سیاست پر تبادلہ خیال
06 نومبر 2019 (11:34) 2019-11-06

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مافیا صرف اپنے مفاد اور کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے، ان کو معلوم ہے حکومت کامیاب ہوئی تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے خلاف ہر شعبے کا مافیا سڑکوں پر نکلے گا، یہ بات پہلے روز ہی کہہ چکے ہیں۔ ان کو معلوم ہے حکومت کامیاب ہوئی تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

ادھر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ دھرنے کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، بات چیت کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے فوج کے بغیر الیکشن کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیدیا۔


ای پیپر