دورہ چین سے واپسی پر حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی
06 نومبر 2018 (20:21) 2018-11-06

اسلام آباد : دورہ چین کے بعد وفاقی وزراءنے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگیوں کے بحران سے نکلنے کیلئے 12ارب ڈالر کا خلا تھا جس میں سے 6ارب ڈالر سعودیہ سے آئے ،انہوں نے دو ٹوک اعلان کر تے ہوئے اب ملک میں کوئی ادائیگی کا بحران نہیں رہا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر نے دفتر خارجہ میں نیوز کانفرنس کی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر دورے پر صرف یہ سوال نہیں ہونا چاہیے کہ ملا کیا ہے؟ دوروں میں کچھ اور بھی حاصل کیا جاتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ چینی قیادت کو یقین ہے کہ پاکستان سی پیک کی اہمیت کو سمجھتا ہے،وزیراعظم کے دورہ چین کے 4 مقاصد تھے، دورے کے اختتام پر 15 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کے د وران اسٹریٹجک تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلنے میں کامیابی ہوئی،ہم اپنی برآمدات دگنی کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات کو بڑھا کر وزارئے خارجہ سطح پر لایا گیا ہے ،تکنیکی ماہرین کی سطح کے مذاکرات 9 نومبر کو بیجنگ میں ہوں گے،وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایسا ملک ہے جس نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، چین سے زرعی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے میں پیشرفت ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات نہ صرف اچھے ہیں بلکہ پہلے سے بہتر ہونے کے امکان روشن ہیں۔


ای پیپر