منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے ۔۔۔سنسنی خیز انکشافات
06 نومبر 2018 (19:51) 2018-11-06

اسلام آباد:ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت کر تے ہوئے کئی شواہد اکھٹے کر لیے ،ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں چودہ سو ملین روپے کے ثبوت مل گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں چودہ سو ملین روپے منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری سمیت ایک درجن سے زائد رہنماو¿ں اور اراکین اسمبلی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ جن شخصیات کو نوٹس جاری کیے گئے ان میں پی ایس پی کے آصف حسنین، سلمان بلوچ، سمن جعفری اور ایس اے قادری کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے کے فاونڈیشن کے اکاو¿نٹ میں جعلی انٹریوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، ایک ارب روپے کی رقم صرف پرچیوں پر جعلی نام لکھ کر جمع کرائی گئی۔ شبہ ہے جعلی انٹریوں والی رقوم بھتہ لے کر جمع کرائی گئی۔


ای پیپر