شہباز شریف ایک مشکل میں پھنس گئے
06 نومبر 2018 (19:37) 2018-11-06

لاہور :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف رمضان شوگر ملز کو فنڈ دینے کے کیس میں بھی پھنس گئے ،عدالت نے شہباز شریف کو 8نومبر کو طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کی عدالت میں پبلک فنڈز رمضان شوگر ملز کو دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس حوالے سے مجسٹریٹ نے شہباز شریف کو 8نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ نیب نے گواہان کو عدالت میں بیان قلمبند کروانے کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ گواہان شہباز شریف کی موجودگی میں بیان رکارڈ کروائیں تاہم شہباز شریف کو طلب کیا گیا ہے۔

شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کا غلط استعمال کیا اور پبلک فنڈز اپنی شوگر مل میں جاری کئے۔


ای پیپر