آئی ٹیل نے اینڈرائیڈ سسٹم اوریو کا حامل A32F سمارٹ فون لانچ کر دیا
06 نومبر 2018 (14:05) 2018-11-06

لاہور:ٹرانسن ہولڈنگز کے ممتاز ترین سمارٹ فونزبرانڈ آئی ٹیل (itel) نے گوگل کے اشتراک سے جدید ترین اینڈرائیڈ سسٹم اوریو (گو ایڈیشن) اور فنگر پرنٹس کا حامل A32F لانچ کر دیا ۔ اینڈرائیڈ اوریو A32F کو جدت کے ساتھ ساتھ فیچرز اور پسندیدہ ایپس کو تیز تر کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت بخشتا ہے ۔ تیز آپریٹنگ سسٹم اور فیچرز کی بدولت یہ سمارٹ فون نہ صرف ڈیٹا کوضائع ہونے سے بچاتا ہے بلکہ اس کا موثر استعمال بھی یقینی بناتا ہے۔

A32F میں صارفین کی ضروریات کے مطابق ایک تیز ترین اور کئی فنکشز پر مشتمل فنگر پرنٹ سینیسر بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے نہ صرف آٹھ فنگر پرنٹس محفوظ کر کے تصاویر بنائی جا سکتی ہیں بلکہ اس سے ویڈیو بنانا، فون کالز کا جواب دینا، الارم بند کرنا اور لاک سکرین سے ایپلیکیشنز کو چلائے جانے جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

A32F کی 5 انچ پر محیط باڈی کو ایک مضبوط اور خوبصورت خمدار میٹالک کور سے مزین کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف ایک آرام دہ گرفت فراہم کرتی ہے بلکہ ویڈیوز دیکھتے یا گیمز کھیلتے وقت صارفین کو دیدہ زیب تجربہ دیتے ہیں۔


ای پیپر