فوٹوبشکریہ فیس بک

سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو ڈوبنے سے بچاﺅں گا: عامر خان
06 نومبر 2018 (12:35) 2018-11-06

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر شاہ رخ اور سلمان خان ڈوب رہے ہوں گے تو وہ شاہ رخ خان کو ڈوبنے سے بچائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامر خان سے بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ملائیکہ اروڑا نے ایک دلچسپ سوال کیا کہ اگر ایک کشتی میں آپ، شاہ رخ خان اور سلمان خان موجود ہوں اور کشتی ڈوب رہی ہو اور آپ نے کسی ایک کو بچانا ہو تو آپ کس کو بچائیں گے؟

ملائیکہ اروڑا کے سوال کا عامر خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’ شاہ رخ خان کو بچائیں گے کیونکہ بھائی ڈوب ہی نہیں سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایک سپر سٹار سلمان خان نے دوسرے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو فلم ’زیرو‘ کا مشورہ دیا تھا اور اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک اور سپر سٹار عامر خان نے بھی شاہ رخ کو ’راکیش شرما‘ (خلاء پر پہنچنے والی پہلے بھارتی) پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا، جس پر شاہ رخ خان فلم زیرو کے بعد کام شروع کریں گے۔

 

 

 

 


ای پیپر