سابقہ حکومت نے پانچ برس کے دور ان 44 ارب 95 کروڑ امریکی ڈالرز قرض لیا
06 نومبر 2018 (11:59) 2018-11-06

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ برس کے دور ان 44 ارب 95 کروڑ امریکی ڈالرز قرض لیا۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق  (ن) لیگی حکومت نے آئی ایم ایف سے پانچ ارب 82 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض لیا۔ جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے9 ارب 93 کروڑ ڈالرز سے زائد کے قرض لئے گئے ۔ جبکہ کثیرالجہتی ذرائع سے 15 ارب ڈالرز سے زائد کے قرض لیئے گئے۔ جبکہ دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر سات ارب 17کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض لیا گیا۔

 (ن) لیگی دور حکومت میں بانڈ ہولڈرز کے زریعہ سات ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا ۔ جبکہ سابقہ حکومت نے مقامی طور پر 6517 ارب روپے کے قرض لیئے ہیں۔ وزرت خزانہ کے مطابق (ن) لیگ کی حکومت نے اکتوبر 2013 سے جون 2018 تک کل 44ہزار ملین ڈالرز کے قرضے لیئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2013 سے آج تک 19799ملین امریکی ڈالرز بیرونی قرض ادا کیا گیا ہے۔ 


ای پیپر