فوٹوبشکریہ فیس بک

عالمی رینکنگ، پاکستانی پاسپورٹ 98 ویں سے 90 ویں نمبر پر آگیا
06 نومبر 2018 (10:10) 2018-11-06

کراچی: دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کا اعزاز سنگاپور اور جرمنی نے اپنے نام کرلیا۔

پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق 165 ملکوں کی فہرست میں پاکستان اور عراق کا 90واں نمبر ہے۔ افغانستان 91 ویں، شام 88 ویں، صومالیہ 87 ویں اور ہند 66 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی۔

گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 98واں نمبر تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان 90 ویں درجے پر ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزا لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔


ای پیپر